شادی کے دن دلہن ناصرف خوبصورت نظر آنے کے لیے خصوصی لباس پہنتی ہے بلکہ اچھا میک اپ اور تصویریں شاندار آنے کے لیے خصوصی پوز بھی دیتی ہے۔
لیکن بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں فوٹو گرافر نے تصویر کھینچی تو دلہن نے ایسا پوز دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے اپنے شوہر کو مالا (ہار) پہنانے کے بعد فوٹو گرافر کو ایسی نظر سے دیکھا کہ وہ اسے مار ہی ڈالے گی۔
وائرل ویڈیو کے بیک گراونڈ مشہور بھارتی فلم دل دے چکے صنم کا گانا آنکھوں کی گستاخیاں چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک صارف لکھا کہ کیمرہ مین بول رہا ہے لے میری کیا غلطی ہے، دوسرے نے لکھا کہ اب پتا چلا کہ دوپٹے سے چہرہ کیوں چھپا رکھا تھا۔
ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ محفوظ رہیں ہوشیار رہیں۔