منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘مجھے امید ہے کوئی میرا ریکارڈ توڑ دے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کوئی میرا ریکارڈ توڑ دے گا اور جب ایسا ہوگا تو میں ذاتی طور پر اس کھلاڑی کو مبارکباد دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹارشعیب اختر کی جانب سے بولنگ ریکارڈ توڑنے پر تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی اسپیڈ اسٹار عمران ملک نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنی دھاک بٹھادی ہے۔

عمران ملک انڈین پریمئیر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انہوں نے 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس کارنامے سے قبل مجھے بتہ تھا کہ میرے دونوں گھٹنے زخمی ہیں لیکن اس کے باجود میں خطرہ مول لیا اور ریکارڈ توڑا، شعیب کے تیز ترین ڈلیوری کے ریکارڈ کو تقریبا 20 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے 22 فروری 2003 کو کیپ ٹاؤن میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند بازی کروا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

شعیب اختر نے 1997 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا، نے 46 ٹیسٹ میں 178، 163 ون ڈے میچز میں 247 جبکہ 15 ٹی20 میچوں میں 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں