جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

حکومت کا صحافیوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ حکومت نے صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن میں آزادی صحافت کی دعویدار جماعت نے حکومت میں آتے ہی انتقامی کارروائیاں شروع کردیں، معروف صحافی سمیع ابراہیم کےخلاف ایف آئی اے نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

صحافی سمیع ابراہیم کےخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا اور ایف آئی اے نے صحافی سمیع ابراہیم کو تیرہ مئی کو طلب کرلیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے سمیع ابراہیم کو پیکا قانون کے تحت طلب کیا ہے۔

نائب صدر پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، صحافی تنظیموں کے بھرپور احتجاج کے بعد ایف آئی اے اپیل واپس لینے کا کہا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیکا سیکشن20غیرآئینی قرار دینے کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، صحافتی تنظیم پی ایف یو جے نے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کی تھی۔

اس حوالے سے ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ بلا قانونی جواز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایف یو جے کو ریلیف دیا ہے۔

درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرٹیکل 19اور19 اے کی غلط تشریح کی، پیکا کے سیکشن 20 کو بغیر کسی قانونی جواز کے غیر فعال کیا گیا۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سیکشن 20 غیرفعال ہونے سے قانون شکنی کی ترغیب ملے گی، 8اپریل2022 کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

دوسری جانب صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں