اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں جاری بدترین مہنگائی پر شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پہلےماہ میں افراط زر کی شرح گیارہ سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ نااہل گلدستہ جتنی دیر حکومت کرےگا معیشت کا بیڑاغرق کرے گا، مگر یاد رکھیں کہ ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے امپورٹڈحکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت کے پہلے ماہ میں افراط زر کی شرح 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی. یہ نااہل گلدستہ جتنی دیر حکومت کرے گا، معیشت کا تو بیڑا غرق کرے گا، ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 8, 2022
ادھر ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے، کراچی میں لیموں بارہ سو فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ملک بھر میں مرغی کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔