اشتہار

صحافتی ذمے داریوں کو ادا کرنے کی سزا، ملک بھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات میں خلل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صحافتی ذمے داریوں کو نبھانے کی سزا، پنجاب بھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند یا اس کی پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے۔

سچ دکھانا اے آر وائی نیوز کی سزا بن گئی، ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کور کرنے کی پاداش میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کو خلل ڈالنے کی ہدایت دے دی گئیں ہیں، پنجاب میں کیبل آپریٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ اےآر وائی نیوز کی نشریات بندک ریں یا پوزیشن تبدیل کردی جائے۔

اسی من مانے اور ظالمانہ فیصلے کی آڑ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں اےآر وائی نیوز کی نشریات بند یا پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے،اگر آپ کے شہر میں اے آروائی نیوز کی نشریات نہیں آرہی تو ہمیں آگاہ کریں۔

- Advertisement -

آپ اپنے کیبل اور شہرکا نام لکھ کر2796397-0320پروائٹس ایپ کریں اس کے علاوہ آپ اے آر وائی نیوز کی نشریات یوٹیوب پربراہ راست بھی دیکھ سکتےہیں۔

اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے یا اس کی پوزیشن تبدیل کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، گذشتہ ماہ کراچی میں بھی پی ٹی آئی جلسے کی کوریج کے دوران بھی یہ غفلت برتی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں