اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

تینوں جماعتیں آزماچکے، عوام اب جماعت اسلامی پر اعتماد کرے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے ختم کرنا ہوں گے، عوام جماعت اسلامی پراعتماد کرے۔

یہ بات انہوں نےپشاور  میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی مثلث کے باعث عالمی مالیاتی ادارے ملک پر مسلط ہیں۔

پشاور میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی مراسلہ پر سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالت فیصلہ کرے کہ سازش ہوئی ہے یا نہیں ہوئی، سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ نطام کو بھی بدلو اور امام کو بھی بدلو۔،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے ختم کرنا ہوں گے، تینوں بڑی سیاسی جماعتیں ایک چھتری کے نیچے پروان چڑھیں۔

سراج الحق نے کا کہنا تھا کہ عوام پی پی، ن لیگ کو دیکھ چکے اور پی ٹی آئی نے بھی مسائل میں اضافہ کیا، عوام حکمران اشرافیہ کو مسترد کرکے جماعت اسلامی پر اعتماد کرے۔

انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو دوبارہ موقع دینا بےوقوفی ہوگی، حکومت انتخابی ریفارمز کے بعد جلد ازجلد الیکشن کا بندوبست کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہی ہے، پاکستان میں مزید سودی نظام برداشت نہیں کریں گے، جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں