اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹاس : انتخابی نتائج کا فیصلہ سکہ اچھال کر، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نتائج کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا گیا، یہ فیصلہ دو امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے پر کیا گیا۔

الیکشن میں ووٹنگ کے دوران بعض اوقات امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد مشترک ہوتی ہے یا پھر امیدوار چھوٹے سے مارجن یا صرف ایک اضافی ووٹ سے جیت جاتے ہیں۔

کچھ اسی طرح کی صورتحال مون ماؤتھ شائر کاؤنٹی کونسل کے انتخابات کے دوران پیش آئی جس میں ووٹوں کی گنتی برابر ہونے کے بعد امیدواروں کی قسمت کا ٓفیصلہ سکے سے ہونے والے ٹاس سے ہوا۔

برطانیہ بھر میں لوگ 5 مئی کو اپنے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے نکلے، ساؤتھ ویلز میں مون ماؤتھ شائر کاؤنٹی کونسل میں سب سے کم مارجن دیکھا گیا۔

چونکہ حتمی گنتی کے بعد دو امیدواروں نے مساوی تعداد میں ووٹ حاصل کیے تھے، مون ماؤتھ شائر کاؤنٹی کونسل میں لیبر کے برائیونی نکلسن کا مقابلہ کنزرویٹو کے ٹوموس ڈیوس سے تھا، دونوں امیدواروں کو 679 ووٹ ملے۔

ٹاس کے ذریعے فاتح قرار دیے جانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اب تک اسے 5ہزار 400سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں