اشتہار

عائزہ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکار دانش تیمور کی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ہلکے سبز رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے خوبصورت لباس کے ساتھ چہرے پر دھوپ سے بچاو کے لیے عینک بھی لگا رکھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

- Advertisement -

عائزہ کے عقب میں بیگ بھی موجود ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یا تو اداکارہ کی وطن واپسی ہوئی ہے یا پھر وہ بیرون ملک جارہی ہیں۔

انہوں نے دو روز قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ان کے لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

عائزہ خان کا رمضان میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والا ڈرامہ بھی مداحوں کو پسند آیا تھا جس میں انہوں نے پری کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں