اشتہار

قتل کیے جانے کا خوف، رکن اسمبلی نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے کے خوف سے حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں جاری شدید مالی بحران کے باعث سری لنکا میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں، جس کے باعث وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے، تاہم پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

اس دوران ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں رکن اسمبلی امرکیرتھی اتھکورالا نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، مشتعل مظاہرین نے کولمبوـ کینڈی ہائے وے پر حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی کی کار کو روکنے کی کوشش کی، جس پر رکن اسمبلی نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس سے تلخ کلامی بڑھ گئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کی معاشی تباہی کیسے ہوئی؟ تہلکہ خیز رپورٹ جاری

انہوں نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین مظاہرین شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اس کے بعد رکن اسمبلی نے ایک عمارت میں پناہ لے لی تاہم وہاں بھی سیکڑوں مشتعل مظاہرین پہنچ گئے اور عمارت کا محاصرہ کرلیا۔رکن اسمبلی نے خوف زدہ ہو کر خود کو گولی مار کر  خودکشی کرلی، ان کے ہمراہ ان کا پرسنل سیکورٹی آفیسر بھی مردہ حالت میں پایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں