ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

پنجاب میں آئینی بحران ، عمران خان کا عدالت عظمی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں پیدا شدہ صورتحال اور دستور شکنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے آئین و قانون کی کھلی توہین کے نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا گیا، سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں پیدا شدہ صورتحال اور دستور شکنی کی شدید مذمت کی۔

عمران خان نے عدالت عظمیٰ سے آئین و قانون کی کھلی توہین کے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے گھوسٹ انتخاب کےذریعےمجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلیٰ صوبےپرمسلط کی گئی، اب دستوری تقاضےبالائےطاق رکھ کرصدر کےمنصب کی توہین کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ گورنرپنجاب کودستورکےتحفظ پرشرمناک طریقےسےہٹانےکی کوشش کی گئی، پنجاب میں کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لازم ہے عدالت صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر معاملے کو ازخوددیکھے اور پنجاب میں ضمیرفروشوں کامعاملہ بھی بلاتاخیرانجام تک پہنچایاجائے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں