تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

وزیر اعظم کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

لندن: پاکستان تحریک انصاف نے لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر ان کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی میاں وحید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے، مظاہرہ دن 4 بجے کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے اندر سے قبل ازوقت انتخابات کے لیے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج رات لندن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے الیکشن کے لیے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن جا رہے ہیں۔ اجلاس میں نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے الیکشن کے لیے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو فوری انتخابات میں جانے کا مشورہ دے دیا جب کہ الیکشن اصلاحات میں تاخیر پر بھی بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کے ہنگامی اجلاس کے لیے شاہد خاقان عباسی پہلے ہی ملک سے باہر ہیں جب کہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خرم دستگیر اور دیگر رہنما لندن میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں موجودہ معاشی اور سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -