اشتہار

افغان ٹیم کے ہیڈکوچ کی حالت ‘تشویشناک’

اشتہار

حیرت انگیز

افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم تھورپ ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پروفیشنل کرکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق سابق انگلش بلے باز گراہم تھورپ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشیز میں 4-0 کی شرمناک شکست پر انہوں نے انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

- Advertisement -

Ex-England batter Graham Thorpe 'seriously ill' in hospital | Sports  News,The Indian Express

تجربہ کار تھورپ کو حال ہی میں افغان ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم چارج سنبھالنے سے قبل ہی وہ بیمار ہو گئے اور تاحال اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔

52سالہ تھورپ نے100ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈکی نمائندگی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں