اشتہار

سابق سری لنکن وزیراعظم جان بچا کر فرار، فسادیوں کو گولی مارنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا میں فسادیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کر دیے گئے جب کہ سابق وزیراعظم مہنداراج پکشے نے اہل خانہ کے ہمراہ نیوی بیس میں پناہ لے لی۔

سری لنکا میں شدید معاشی بحران میں حکومت مخالف ہنگاموں اور احتجاج کا دائرہ وسیع ہو کر حکمرانوں کے گھروں تک پہنچ گیا۔ سابق وزیراعظم مہنداراج پکشے مظاہرین کے گھیرے میں آئے تو جان بچا کر فرار ہو گئے۔

دارالحکومت کولمبو میں فسادیوں کے نرغے سے بچ کر سابق وزیراعظم نے اہل خانہ کے ہمراہ ترنکومالی میں نیوی بیس میں پناہ لے لی ہے۔

- Advertisement -

اطلاعات ہیں کہ مشتعل مظاہرین سابق وزیراعظم کو زندہ جلانا چاہتے ہیں اور انہوں نے مہنداراج پکشے کے گھر کا گھیراؤ کرنے کے بعد اطراف میں آگ بھی لگائی تھی۔

دوسری جانب فسادات روکنے کیلئے سخت احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فساد کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکے احکامات جاری کیے گئے ہیں یہ احکامات سری لنکن وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں