جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چولستان میں شدید گرمی 200 سے زائد مویشی مر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

صحرائے چولستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہلاک ہونے والی بھیڑیوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صحرائے چولستان میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اب تک 200 سے زائد بھیریں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مہرخالد احمد کا کہنا تھا کہ بھیڑیں ہیٹ اسٹروک اور کڑوا پانی پینے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں جبکہ چولستان میں 3 ہزار سے زائد تالاب خشک ہو چکے ہیں۔

مہر خالد کا کہنا تھا کہ چولستان میں چار مختلف مقامات پر600 کلومیٹرز لمبی پانی کی لائنیں ہیں، پانی کی لائنوں سے مویشیوں کوپانی مہیا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چولستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش مویشی پالنا ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے 200 سے زائد جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں