اشتہار

حج کیلیے کتنے پاکستانیوں نے درخواست جمع کروادی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سرکاری حج اسکیم کے تحت بینکوں میں حج 2022 کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا عمل جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اعلان کردہ تاریخ کے دو روز میں اب تک 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کروائی جاچکی ہیں۔

آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں وزارت کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے دو دن میں 14،247 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

جوائنٹ سیکرٹری حج کا کہنا ہے کہ درخواست جمع کروانے والے لیے سپورٹ، ہیلتھ سرٹیفیکٹ، سعودی منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹ، ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے تاہم سعودی عرب سے لازمی حج اخراجات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی 9 مئی سے شروع ہوئی ہے، جو 13 مئی تک نامزد 14 بینکوں میں جمع کرائی جائیں گی، 15 مئی کو حج درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی، ہر درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے ٹوکن جمع کرانا لازمی ہے۔

گورنمنٹ حج 2022 کے لیے سرکاری اسکیم کا حج پیکج ابھی تک جاری نہیں ہو سکا ہے، وزارت مذہبی امور نے سعودی تعلیمات نہ آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی تھی۔

اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے ہو سکتے ہیں، نجی حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج اخراجات 14 لاکھ یا اس سے بڑھ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں