اشتہار

دوسری جماعت کی ریاضی کے اس سوال کا جواب دیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آپ کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف پہیلیاں متعارف کروائی جاتی ہیں جو کبھی تصویری شکل میں تو کبھی ریاضی کے سوالات کی صورت میں ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی ان پہیلی اور سوالات کو حل کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں اور اکثر اوقات ان کی جانب سے درست جوابات بھی دیے جاتے ہیں۔

ایسے ہی امریکا میں کچھ عرصہ قبل دوسری جماعت کے لیے ریاضی کے ایک سوال نے بچوں کے ساتھ ساتھ متعدد انٹرنیٹ صارفین کو بھی سر کھجانے پر مجبور کردیا تھا۔

- Advertisement -

اور سوال سن کر ہوسکتا ہے کہ آپ کا ذہن بھی گھوم جائے۔

ایک ڈاگ شو میں 49 کتوں نے سائن اپ کیا اس مقابلے کے لیے نام درج کرانے والے بڑے کتوں کے مقابلے میں 36 چھوٹے کتے زیادہ تھے، تو کتنے چھوٹے کتوں نے مقابلے کے لیے اپنا نام درج کرایا؟’

تو کیا آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں؟ کم از کم جس 8 سالہ بچی کو ہوم ورک کے طور پر اس سوال کا جواب دینے کا کہا گیا تھا اس کی ماں تو دے نہیں سکی۔

جب اینجی وارنر نامی خاتون کو کچھ سمجھ نہیں آیا تو انہوں نے فیس بک کے ایک پرائیویٹ گروپ سے مدد طلب کی۔

تو بیشتر افراد نے سوال کا جواب 36 دیا مگر یہ غلط تھا بلکہ وہاں عجیب الجھن پیدا ہوگئی تھی۔

پھر کچھ افراد نے کہا کہ اس کا جواب 42.5 کتے ہوگا اور ایک خاتون نے اس جواب کے طریقہ کار کی وضاحت بھی کی 49-36=13. 13/2=6.5. 36+6.5=42.5.۔

جس پر لوگوں نے اعتراض کیا کہ یہ کس قسم کا ڈاگ شو ہے جس میں آدھا کتا بھی ہوگا۔
تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہوسکتا ہے؟

اور جب یہ بحث بہت زیادہ بڑھ گئی تو اس کی بچی کی ٹیچر کو بھی اس کا علم ہوا اور اس نے تصدیق کی کہ درست جواب 42.5 ہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں