ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

صحیفہ جبار نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ جڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ جڑ دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ مارے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی شوٹنگ کے دوران میک اپ آرٹسٹ ان کے بال ٹھیک کررہا ہے اس دوران وہ اسے دو تھپڑ مار دیتی ہیں۔

صحیفہ کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اوہ اچھا ویڈیو بن رہی ہیں پھر وہ میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتی ہیں کہ ویڈیو کو روکنا نہیں ہے۔

لیکن اداکارہ نے یہ تھپڑ انہیں کسی بات پر مذاق میں مارے جس پر ان کا میک اپ آرٹسٹ بھی مسکرا دیا۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

صحیفہ نے چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں فیصل قریشی، اور اعجاز اسلم شامل تھے۔

ڈرامے کی کہانی اس خاتون (صحیفہ جبار) کے گرد گھومتی ہے جس کا شوہر (اعجاز اسلم) بیروزگار ہونے کے بعد خودکشی کرلیتا ہے اور پھر ان کے شب و روز کیسے گزرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں