اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آپ کو اتنا تنگ کرنا بہت ہے، سوناکشی منگنی کی خبروں‌ پر پر بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ‌ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے مداحوں‌ کو تنگ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے منگنی کی خبروں‌ پر خاموشی توڑ‌ دی۔

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے گذشتہ دنوں انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئرکی تھیں جس میں وہ انگوٹھی پہنے کسی کا ہاتھ تھامے ہوئے مسکرا رہی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پراداکارہ کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

Sonakshi Sinha (8)

اب اداکارہ نے لب کشائی کی ہے کہ انہوں نے سوئز کے نام سے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروایا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں سوناکشی نے مداحوں سے کہا کہ ‘میرے خیال میں آپ کو اتنا تنگ کرنا بہت ہے، بہت سے اشارے دیے لیکن کوئی جھوٹ نہیں بولا یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن ہے’۔

Sonakshi Sinha

اداکارہ نے مزید کہا کہ بالآخر میرا بہت بڑا خواب پورا ہوا کہ میں نے آج باقاعدہ طور پر کاورباری دنیا میں قدم رکھ دیا ہے جب کہ یہ بتانے کیلئے میں مزید انتظار نہیں کرسکتی۔

سوناکشی کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے برانڈ متعارف کروانے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں