تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سرفراز کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ احسان مانی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی نے عمران خان کی جانب سے پی سی بی کے فیصلوں میں مبینہ مداخلت کے دعوؤں کی وضاحت کردی۔

سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ان افواہوں کو بھی مسترد کر دیا کہ سرفراز احمد کو عمران خان کے مشورے پر ہٹایا گیا تھا۔

احسان مانی نے کہا کہ ایک بھی مثال ایسی نہیں تھی کہ عمران نے پی سی بی کے معاملات میں مداخلت کی ہو بلکہ تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کی ہی مثال لے لیں ان کی پرفارمنس گر رہی تھی اور انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کا بالکل بھی نہیں تھا ہم نے سرفراز کی جگہ رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جو اب بھی غیرمعمولی کارکردگی دکھا رہا ہے۔

وسیم خان کو پی سی بی سیٹ اپ میں شامل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ضروری کام تھا کیونکہ ان کی پی سی بی پر مکمل کنٹرول برقرار رکھنے کی کوئی خواہش نہیں تھی۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ میں نے کئی اعلیٰ سطحی تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے اور مجھے پوری طرح معلوم ہے کہ کارپوریٹ گورننس کیسے کام کرتی ہے چیئرمین کا کردار بڑی تصویر سے متعلق ہے۔ ایک سمت متعین کرنا، حکمت عملی بنانا، اور کاروباری منصوبوں کی منظوری دینا۔ ان چیزوں کو نافذ کرنے کا اختیار چیف ایگزیکٹو کے پاس ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وہ بورڈ کے سامنے پیش رفت کے بارے میں جوابدہ ہے جو اس نے خود بورڈ کے پیش کردہ منصوبوں کی بنیاد پر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -