اشتہار

گوگل کا ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: معروف سرچ انجن گوگل نے ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 24 نئی زبانیں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 24 نئی زبانیں شامل کی ہیں۔

یہ اطلاع بی بی سی نے جمعرات کے روز دی ہے ان میں افریقہ میں بولی جانے والی دس نئی زبانیں لینگالا، ٹووی، ٹگرینیا سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں۔

- Advertisement -

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور دنیا بھر کے فرقوں کو جوڑنے میں مدد کرنے کی اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وہ ان زبانوں کی طرف توجہ مبذول کر انا چاہتی ہے جو زیادہ تر ٹیکنالوجی میں نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔

Illustrated green globe with the word "hello" translated into different languages.

بیان میں کہا گیا کہ اس میں شمالی ہندوستان میں بولی جانے والی بھوجپوری بھی شامل ہے، جسے تقریباً پانچ کروڑ لوگ بولتے ہیں۔

اسی طرح نیپالی، فجی اور دھیویہی کو بھی شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ اب گوگل ٹرانسلیٹ پر کل 133 زبانیں دستیاب ہو گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں