تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پروڈیوسر کا امیتابھ اور سری دیوی سے متعلق بڑا انکشاف

ممبئی: فلم ساز منوج دیسائی نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ”خدا گواہ“ میں مرکزی کردار بنھانے والے امیتابھ بچن اور سری دیوی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔

منوج دہسائی خود اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن کی والدہ نے بیٹے کو کچھ ہونے کی صورت میں مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

پروڈیوسر نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اس وقت کے جنگ زدہ ملک افغانستان میں ہونی تھی جس کے لیے سبھی خوفزدہ تھے، امیتابھ بچن کی والدہ نے دھمکی دی کہ اگر میرے بیٹے کو کچھ ہوا تمہاری اہلیہ کو سفید ساڑھی پہننی پڑے گی۔

ہندو مذہب میں شوہر کی وفات پر اہلیہ سفید ساڑھی پہنتی ہے۔

منوج دیسائی نے مزید انکشاف کیا کہ آنجہانی معروف اداکارہ سری دیوی نے بھی مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میری بیٹی کو کچھ ہوگیا تو میں تمہیں قتل کر دوں گی۔

مزید پڑھیں: سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

1991 میں فلم ”خدا گواہ“ کی شوٹنگ افغانستان کے شہر کابل اور مزار شریف میں ہوئی تھی جس کے لیے کاسٹ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

فلم کو 1992 میں ریلیز کیا گیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ آج بھی لوگ کو اس فلم کے گانے اور مشہور جملے یاد ہیں۔

Comments

- Advertisement -