اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن کا دورہ، جنگی مشقوں کا جائزہ

اشتہار

حیرت انگیز

کھاریاں: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھاریاں گیریژن پہنچنے پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے دورے کے موقع پر سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام جاری وار گیمز کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وار گیم سیشن کا مقصد فارمیشن کے منصوبوں کی تطہیر تھا، آرمی چیف نے حصہ لینے والے جوانوں کے تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا ہے۔

- Advertisement -

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے موقع پر جاری تربیتی جنگی مشقوں، سینٹرل کمانڈ کی اسٹرائیک فارمیشنز کی منصوبہ بندی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کے عزم کو سراہا، جبکہ آرمی چیف نے فارمیشنز کے تریبتی اور حربی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

دورہ کے دوران آرمی چیف نے میدان جنگ کی حکمت عملی اور جنگی مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا ہے، مشقوں میں نئی حاصل ٹیکنالوجیز پر مہارت میں اضافہ کی توثیق بھی شامل تھی۔ آرمی چیف نے مشقوں کے دوران نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور مہارتوں کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ابھرتے خطرے کیخلاف فارمیشنزکی آپریشنل تیاری کی تعریف کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں