سیالکوٹ : سیالکوٹ میں تحریک انصاف کا جلسہ عثمان ڈار کے فیکٹری گراؤنڈ میں ہوگا، جلسہ گاہ میں انتظامات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ، جلسہ عثمان ڈار کی فیکٹری گراؤنڈ میں ہوگا۔
گراؤنڈ کو بطور متبادل جلسہ گاہ کے طور پرتیار کیا جارہا ہے، فیکٹری کرکٹ گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات جاری ہے ، جلسہ گاہ میں کنٹینرز، کرسیاں، لائٹیں اور پولز پہنچا دیئے گئے ہیں۔
ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کیلئے بھرپورسیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کوان کےرتبےکےمطابق سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔
ڈی پی او نے مزید کہا سی ٹی آئی اسکول میں جلسے کے انعقاد کو روکنا اقلیت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔
سینیٹر اعجازچوہدری اور شفقت محمود نے وی آئی پی گراؤنڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا ،پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی انٹری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جلسےکے لیے حتمی جگہ وی آئی پی گراؤنڈ ہی ہو گی، رانا ثنا پالیسی کے مطابق ہماری پر امن تحریک میں تشدد کا عنصر ڈالنا چاہتے ہیں۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ جلسہ شام 7بجےوی آئی پی گراؤنڈ میں ہوگا، سیالکوٹ کےعوام گھروں سے نکلیں جلسے میں شرکت کریں۔