اشتہار

سلمان خان کا نیا ’روپ‘ دیکھ کر مداح حیران، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے ہدایتکار فرہاد سمجی کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کی شوٹنگ کا آغاز ممبئی میں کردیا ہے جبکہ اداکار نے اپنے کروڑوں مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم میں اپنے نئے روپ کی تصویربھی شیئر کی جسے ان کے پرستار بہت پسند کررہے ہیں۔

سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی رواں سال دسمبر کے آخر میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں ان کے ہمراہ اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

- Advertisement -

فلم کی شوٹنگ آغاز رواں ہفتے کیا جاچکا ہے اور سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں سلمان خان نے سیاہ چشمہ اور جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے تاہم دبنگ خان کا روایتی بریسلیٹ بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ تصویرایکشن سیکونس کے دوران لی گئی ہے جبکہ سلمان خان نے تصویر کے کیپشن میں فلم کا نام ظاہرنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے’۔

پوسٹ شیئر کرنے کے بعد بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے سلمان خان کو نئی فلم کی شوٹنگ کے آغٓاز پرمبارکباد دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں