ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حرم شریف سے ننھی بچی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں اور کچھ ویڈیو ایسی ہوتی ہیں جو صارفین کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑتی ہیں، چھوٹے بچوں کی ویڈیوز کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

ایک ایسی ہی ننھی بچی کی خوبصورت ویڈیو ہم آپ کو دکھانے والے ہیں جسے دیکھ کر آپ کو اس بچی پر پیار آنے لگے گا۔

ویڈیو کسی شخص نے حرم شریف میں بنائی ہے جہاں ایک معصوم بچی نے کبوتر کو اپنے ننھے ہاتھوں سے پکڑ لیا ہے اور اسے بڑے انہماک سے دیکھ رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی نے سفید رنگ کا اسکارف بھی پہن رکھا ہے۔

بچی نے کبوتر کو پروں سے پکڑ لیا ہے اور وہ اُڑنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بچی اسے پکڑ لیتی ہے اور اس سے کھیلنے میں مصروف ہوجاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں