ساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف ٹو کے پروڈیوسر وجے کراگنڈور نے بلاک بسٹر فلم کے تیسرا پارٹ لانے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاک بسٹر فلم کے جی ایف ٹو کے پروڈیوسر وجے کراگنڈور نے بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے لیے ‘تیسرے پارٹ کی تصدیق کردی جب کہ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ فرنچائز کے لیے ‘مارول قسم کی فلم’ بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
کیراگندور نے تصدیق کی کہ ایکشن تھرلر فلم 2024 میں ایک اور سیکوئل کے ساتھ واپس آئے گی ہم اس سال اکتوبر کے بعد کے جی ایف کے لیے شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ہمیں امید ہے کہ فلم 2024 تک ریلیز ہو جائے گی۔
وجے کے مطابق پرشانت نیل جنہوں نے پہلے دونوں قسطوں کی ہدایت کاری کی تھی فی الحال ان کے ساتھ ‘سالار’ نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ امسال اکتوبرنومبر تک مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد کے جی ایف تھری کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔
کے جی ایف کے تیسرے پارٹ کے کاسٹ اور کرداروں کے بارے میں وجے نے کہا بتایا کہ آگے بڑھتے ہوئے ہم ایک شاندار شاہکار بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کاسٹ کے بارے میں جلد بتایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم مختلف فلموں سے مختلف کرداروں کو لانا چاہتے ہیں اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسا کچھ بنانا چاہتے ہیں۔ جس طرح سے یہ اسپائیڈر مین ہوم کمنگ یا ڈاکٹر اسٹرینج میں ہوا تاکہ ہم وسیع تر سامعین تک آسانی سے پہنچ سکیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ‘کے جی ایف ٹو’ ریلیز کے 30 دن بعد بھی سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے دنیا بھر میں فلم کی کمائی فی الحال 1170 کروڑ ہے۔
‘کے جی ایف سیریز (یش) ’راکی‘ کی کہانی کی پیروی کرتی ہے ایک انڈر ڈاگ سونے کی کانوں ‘کولار گولڈ فیلڈز’ کا بادشاہ بنا۔