اشتہار

’محبت کو بھرے بازار میں رسوا کیا تو نے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کا او ایس ٹی ’محبت کو بھرے بازار میں رسوا کیا تو نے‘ مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور، درفشاں سلیم، حماد شعیب، شاہ زین راحت، نعمان اعجاز، ٹیپو شریف، لائبہ خان، شہود علوی، عتیقہ اوڈھو ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی کہانی دانش تیمور اور درفشاں سلیم کے گرد گھومتی ہے، دانش امیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ درفشاں متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔

- Advertisement -

درفشاں دانش تیمور سے محبت نہیں کرتیں لیکن دانش انہیں زبردستی حاصل کرنے کی جستجو میں لگے ہوتے ہیں اور اس کے لیے وہ ہر حد پار کرجاتے ہیں یہاں تک کہ وہ مہک کے والد (شہود علوی) کو گرفتار بھی کروا دیتے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ڈرامے کے او ایس ٹی اور پہلی قسط کو خوب سراہا گیا اور اب تک یو ٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

او ایس ٹی ’محبت کو بھرے بازار میں رسوا کیا تو نے، اے سودا گر میرے دل کا یہ کیا سودا کیا تو نے‘ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں