اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نیہا ککڑ کے شوہر کا قیمتی سامان چوری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بولی ووڈ کی پلے بیک سنگر نیہا ککڑ کے شوہر روہن پریت سنگھ کی قیمتی اشیا چرا لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور گلو کارہ نیہا ککڑ کے شوہر اور پنجابی گلو کار روہن پریت سنگھ کی قیمتی اشیا ہوٹل روم سے چوری ہو گئی ہیں۔

چوری کا واقعہ ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں پیش آیا ہے، جہاں ہوٹل میں روہن پریت کے موبائل سمیت ان کا قیمتی سامان چوری ہوگیا۔

روہن پریت کے کمرے سے نقد رقم، آئی فون، ہیرے کی انگوٹھی اور ایپل واچ چرائی گئی، روہن پریت کو چوری کا علم ہوا تو انھوں نے ہوٹل کے منیجر سے شکایت کی، تاہم ہوٹل میں مکمل چھان بین کے بعد بھی سامان نہ مل سکا، جس پر انھوں نے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی۔

پولیس نے ہوٹل کے عملے اور وہاں مقیم تمام لوگوں کے باہر جانے پر پابندی لگاتے ہوئے، ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں