اشتہار

وزیراعظم کی صدارتی محل آمد، شیخ محمد بن زایدال نہیان سے اظہارتعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے یو اے ای کے صدارتی محل پہنچ کر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف یواےای کےصدارتی محل پہنچے جہاں انہوں نے نومنتخب صدر یو اے ای شیخ محمدبن زایدال نہیان سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم لندن سے واپسی پر گزشتہ شب متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ شیخ محمدبن زایدال نہیان سے ملاقات میں وزیراعظم نے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر اظہارِافسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک قریبی دوست سے محروم ہو گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدرشیخ خلیفہ بن زایدال نہیان کی وفات پر شاہی خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے درجات کی بلندی کی دعا کی تھی۔

وزیراعظم نے یو اے ای حکومت اور عوام سےتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام برابر شریک ہیں اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے تمام رینکس نے یواےای صدر کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اظہارتعزیت کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں