لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو عمران خان سے متعلق ہدایات دے دیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’رانا صاحب عمران خان کو قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت کے بغیر چھوڑنا مت۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس ممکنہ خطرے پر ٹھوس ثبوت ہیں تو شیئرکریں ہم معاملے کی مکمل تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہیں۔
رانا صاحب!عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اسکو چھوڑنا مت تاکہ اسکے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اسکی اوقات سے باہر مت کریں۔ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اسکو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2022
ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہے اگر عمران خان چاہیں تو ہم اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی قائم کرسکتے ہیں۔
راناثنااللہ نے عمران خان سے قتل کی سازش کے ٹھوس ثبوت مانگ لئے، تحقیقات کی پیشکش
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن شواہد کولے کر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے اور اگر معلومات نہیں دیتے تو امریکی سازش کی طرح یہ بھی پولیٹیکل اسٹنٹ تصور ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے عمران نیازی سکیورٹی کو سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کریں۔