اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

معروف اداکار عدنان صدیقی کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کا بتایا۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ملتی رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں