بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سابق پرسنل سیکریٹری پر بد عنوانی کا جرم ثابت، احتساب عدالت نے سزا سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے ایک سابق پرسنل سیکریٹری پر بد عنوانی کا جرم ثابت ہو گیا، احتساب عدالت نے سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق سیکریٹری اسپورٹس عمران گچکی پر بد عنوانی کا جرم ثابت ہو گیا، عدالت نے گچکی کو 8 کروڑ روپے جرمانے اور 5 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

استغاثہ کے مطابق عمران گچکی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے پرسنل سیکریٹری تھے، اسی دور میں انھوں نے کرپشن کی تھی۔

- Advertisement -

سابق پرسنل سیکریٹری عمران گچکی سیکریٹری اسپورٹس کے عہدے پر براجمان تھے، جب کہ وہ موجودہ گورنمنٹ میں سیکریٹری میٹروپولیٹن ہیں۔

2020 میں جام کمال نے سیکریٹری اسپورٹس کو چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عمران گچکی کو معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر فروری 2017 میں بھی نیب نے گرفتار کر لیا تھا، ان پر کرپشن کا الزام اس دور کا تھا جب وہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے پرنسپل اسٹاف آفیسر تھے۔

اگست 2016 میں نیب نے گچکی کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا، اس وقت نیب کے مطابق ملزم مفرور ہو گئے تھے اور ان کی تلاش کی جا رہی تھی۔ 2015 میں تفتیشی افسر نے اسلام آباد کے ایک پوش نواحی علاقے میں گچکی کے گھر پر چھاپا مار کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

نیب کے مطابق سابق پرنسپل سٹاف افسر کے نام پر مختلف شہروں میں کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹس، پلاٹس اور جائیدادیں موجود تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں