اشتہار

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کاوش: بارہ ہزار اسکول شمسی توانائی سے منسلک ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے بارہ ہزار سے زائد اسکولوں کو شمسی توانائی سے منسلک کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بارہ ہزار سات سو اسکول شمسی توانائی سے منسلک کردیئےگئے، ان میں سے دس ہزار سات سو اسکول پنجاب جبکہ دو ہزار خیبر پختونخوا کے اسکول شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں اسکول کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنابہت مہنگا تھا۔

- Advertisement -

کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے پر بتیس کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے، شمسی توانائی اسکول میں گرمیوں میں بھی بچوں کی حاضری بہتر ہوئی ہے۔

ادھر اے بی ڈی اعلامیہ کے مطابق بہاولپور کی یونیورسٹی کو بھی شمسی توانائی دی گئی ہے، شمسی توانائی کی وجہ سےیونی ورسٹی کے یومیہ اخراجات میں بچت ہوئی ہے، رقم کی بچت سے یونی ورسٹی دیگر اخراجات پر خرچ کر سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں