ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بابر اعظم کی فہد مصطفیٰ کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اداکار فہد مصطفیٰ کے بیٹے موسیٰ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فہد مصطفیٰ کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اُن کی خواہش پوری کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسیٰ بیٹنگ کررہے ہیں اور بابر اعظم انہیں بولنگ کروا رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اُن کے بیٹے موسیٰ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرا اسٹار بیٹا موسیٰ، موجودہ اسٹار اور پاکستان کے فخر بابر اعظم کے ساتھ۔۔‘

دوسری جانب ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی خواہش کے پورے ہونے پر لکھا ہے کہ ’خواب اور خواہشیں ضرور پوری ہوتی ہیں۔‘

اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کے خلاف اپنے بھائی کی بیٹنگ پریکٹس کی نگرانی کی اور ویڈیو بابر کے بھائی محفوظ اعظم کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد وائرل ہوئی تھی۔

کپتان نے بھائی کی بہتر تکنیک پر انہیں سراہا اور غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے خامیوں پر قابو پانے کے لیے مشورے دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں