اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی کے لیے مراسلہ بھجوا دیا، جس میں کہا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔
مراسلہ جوذیشل ایکٹوازم کے اظہر صدیق کی جانب سے بھجوایا گیا، مراسلے میں کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں ، وہ ملک میں عوامی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور جلسوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔
مراسلے میں کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دی جائے، فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں۔
مراسلے کے مطابق حکومت نے مریم نواز کو بھی فول پروف سیکورٹی فراہم کر رکھی ہے، فول پروف سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔