اشتہار

’مردہ‘ قرار دی گئی نومولود بچی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی گئی نومولود بچی آخری رسومات کے دوران زندہ نکل آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور سے تعلق رکھنے والے ارپا اور امارما کے ہاں 10 مئی کو سرکاری اسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے علاج کے لیے نومولود کو نجی اسپتال منتقل کیا۔

نجی اسپتال نے تین دن تک بچی کا علاج کیا اور خاندان سے ایک دن کے تقریباً 12 ہزار روپے وصول کیے تاہم ہفتے کے روز ڈاکٹروں نے والدین کو بتایا کہ ان کی بچی انتقال کرگئی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: آخری رسومات سے قبل مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئیں

ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد غمزدہ والدین بچی کی لاش گاؤں لے گئے جہاں انہوں نے آخری رسومات کی تیاری شروع کردی لیکن اسی دوران ایک شخص نے بچی کو سانس لیتے دیکھا جس پر سب حیران رہ گئے۔

بعدازاں نومولود بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں