بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

رواں مالی سال قومی مجموعی پیداوار میں اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے جی ڈی پی 5.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 5.7فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق رواں مالی سال خدمات کے شعبے میں کارکردگی 6.19 فیصد کی سطح پر رہی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران صنعتی شعبے کی گروتھ میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے مطابق صنعتی شعبے کی گروتھ 7.80 فیصد سے کم ہوکر 7.19 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق رواں سال کے دوران زرعی شعبے کی گروتھ بڑھ کر4.4 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ مالی سال زرعی شعبےکی گروتھ 3.4 فیصد کی سطح پر ریکارڈ ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں