پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہد کپور کی ’جرسی‘ او ٹی ٹی پر کب ریلیز ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی فلم ’جرسی‘ 20 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور اور مرنال ٹھاکر کی فلم ’جرسی‘ حال ہی میں سنیما گھروں کی زینت بنی تھی اب فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر کیا جارہا ہے۔

جرسی ایک اسپورٹس فلم ہے جس میں شاہد کپور نے سابق کرکٹر کا کردار نبھایا ہے جبکہ مرنال ٹھاکر ان کی اہلیہ کے کردار میں دکھائی دیں۔

نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ فلم جرسی کو 20 مئی بروز جمعہ کو پلیٹ فارم پر ریلیز جائے گا۔

واضح رہے کہ جرسی تیلگو فلم کا ری میک ہے جس کی کہانی ایسے کرکٹر ارجن کے گرد گھومتی ہے جو 36 سال کی عمر میں اپنے بیٹے کے لیے اس کھیل میں واپس آنا چاہتا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ارجن اپنے بیٹے کے لیے بھارتی ٹیم کی جرسی پہننے کی خاطر ٹیم میں واپسی کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ جرسی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور 12 دنوں میں صرف 19.6 کروڑ کما سکی ہے جبکہ فلم کا بجٹ 35 سے 40 کروڑ بتایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں