تازہ ترین

تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت ، چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان عطا بندیال کی سربراہی میں 5 لارجر بینچ آج تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی ، چیف جسٹس عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا‌۔

پانچ رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی اورجسٹس محمدعلی مظہر شامل ہیں۔

گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے تفتیشی اداروں میں حکومت مداخلت کا ازخود نوٹس لیا تھا، جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخودنوٹس ساتھی جج کی نشاندہی پر لیا۔

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے خط میں چیف جسٹس کو حکومتی شخصیات کی تحقیقات میں مداخلت کا بتایا تھا۔

ازخودنوٹس میں کہا گیا تھا کہ اعلی حکومتی عہدیدار کرمنل کیسزمیں مداخلت کررہےہیں ، جس سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔

نوٹس میں کہا اہم افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ نظام انصاف میں مداخلت کےمترادف ہے، شواہد میں گڑبڑ یا انہیں غائب کردیے جانے کا بھی خطرہ ہے،ایسا کرنا نظام انصاف سے کھلواڑ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -