اشتہار

نوازالدین صدیقی کو ہالی وڈ فلم میں مرکزی کردار مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سادگی پسند مشہور اداکار نواز الدین صدیقی کو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ہالی وڈ کی فلم میں مرکزی کردار مل گیا ہے۔

نوازالدین صدیقی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر کئی فلموں کو سپر ہٹ بنا چکے ہیں۔ اب اداکار کے لیے ایک اور اعزاز ہے کہ وہ فلم ”لکشمن لوپیز“ میں نظر آئیں گے۔

فلم ڈائریکٹر رابرٹو گیرالٹ نے فلم کے لیے نوازالدین صدیقی کا انتخاب کرنے کی وجہ بتائی کہ جب میں نے ”لکشمن لوپیز“ کا اسکرپٹ پڑھا تو میرے ذہن میں سے پہلے نوازالدین صدیقی آئے، میں ان کا بالی وڈ میں کام دیکھ چکا ہوں۔

- Advertisement -

دوسری جانب نوازالدین صدیقی نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس کی مجھے ہمیشہ سے تلاش تھی، فلم کی کہانی سننے کے دوران میں کئی بار پُرجوش ہوا۔

”لکشمن لوپیز“ دراصل کرسمس تھیم پر مبنی ہے۔ فلم نمائش کے لیے رواں سال کے آخر میں پیش کی جائے گی۔ تاہم اس کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

گزشتہ سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ”سیریس مین“ میں بہترین اداکاری کرنے پر اداکار کو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے بجرنگی بھائی جان، کِک اور رئیس جیسی کامیاب کمرشل فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں