تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

”حکومت 24 گھنٹے میں گر جائے گی“

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کا اعلان ہوتے ہی حکومت گر جائے گی۔

رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل، فہیم خان و دیگر نے کورنگی میں رابطہ مہم شرکت کی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آزادی مارچ سے متعلق پمفلٹ عوام میں تقسیم کیے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورنگی میں آزادی مارچ مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان جیسے ہی اعلان کریں گے یہ حکومت گر جائے گی۔

مزید پڑھیں: ”مئی کے فوری بعد الیکشن کی کال دے دی جائے گی“

عمران اسماعیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل ملتان جلسے میں اہم اعلان کریں گے، معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، حکومت 24 گھنٹے میں گر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے۔

علاوہ ازیں عمران اسماعیل عوام میں گھل مل گئے اور ایک دکان سے لسی بھی پی۔ اس دوران عمران اسماعیل نے کہپا کہ دکانداروں نے ایم این اے فہیم خان کے کاموں کی تعریف کی ہے۔

Comments

- Advertisement -