بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سعودی عرب: لیموزین ڈرائیورز خبردار، بڑا جرمانہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں لیموزین ڈرائیوروں‌ کے لیے نیا حکم جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں لیموزین ڈرائیوروں کے لیے نیا یونیفارم متعارف کرایا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس یونیفارم کی پابندی نہ کرنے والوں پر 500 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ لیموزین ڈرائیوروں کو ضابطے کے مطابق یونیفارم کی پابندی کرنی ہوگی، اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا، اتھارٹی کے اس فیصلے پر عمل درآمد 12 جولائی سے ہوگا۔

- Advertisement -

ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ لیموزین کے شعبے کو منظم اور معیار کو بلند کرنے کے لیے تمام ڈرائیوروں کو یکساں وردی کا پابند بنایا جا رہا ہے، اتھارٹی نے مزید کہا کہ تمام لیموزین کمپنیاں اپنے ڈرائیوروں کو وردیاں فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔

جاری ضابطے میں کہا گیا ہے کہ لیموزین ڈرائیوروں کی وردی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی سے منظور شدہ ہوگی، اور مذکورہ فیصلہ مقررہ تاریخ سے ملک بھر میں لیموزین ڈرائیوروں پر لاگو ہو جائے گا، اس کے بعد جو بھی خلاف ورزی کرے گا اسے پانچ سو ریال جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 70 فی صد سے زیادہ لیموزین ڈرائیورز غیر ملکی ہیں، جن میں ہندوستانی اور پاکستانی ڈرائیوروں کا غلبہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں