ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘ایک مجرمہ کس حیثیت سےسرکاری وسائل کا استعمال کررہی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مجرمہ کس حیثیت میں سرکاری وسائل کا استعمال کررہی ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر سرکاری وسائل کے استعمال پر کڑی تنقید کی ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مریم کو سرکاری پروٹوکول، سرکاری ٹی وی دیکر عوام کاپیسہ لٹایا جارہا ہے ایک مجرمہ کس حیثیت میں سرکاری وسائل کا استعمال کررہی ہے۔

 

سابق گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مریم صفدر جلسیوں میں میڈیا کو دھمکیاں دے رہی ہیں جو قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کا میدان میں مقابلہ کریں، دیکھنا حکومت جاتے ہی پورا خاندان بیمار ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں