اشتہار

عمران خان پر حملےکا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے عمران خان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلیٰ حکام نےعمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو تھریٹ الرٹ سے آگاہ کر دیا ہے اور پی ٹی آئی کو عمران خان کی سیکیورٹی مزید سخت کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات، جلسوں اور تقریبات میں حملے کا خطرہ ہے لہذاٰ عوامی مقامات پر عمران خان کے قریب کسی غیر متعلقہ شخص کو قریب نہ آنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کو سیکورٹی خدشات سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اور خود سابق وزیراعظم بھی اپنے خلاف قتل کی سازش کا کہہ چکے ہیں۔

وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان امریکی سازش کی طرح اپنی جان کوخطرے کا بیانیہ بنارہےہیں عمران خان کے پاس ممکنہ خطرے پر ٹھوس ثبوت ہیں تو شیئرکردیں حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہے عمران خان چاہیں تواس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی قائم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن شواہد ، معلومات کو لیکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے معلومات نہیں دیتے تو امریکی سازش کی طرح یہ بھی پولیٹیکل اسٹنٹ تصور ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں