تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

ارشد شریف کے بعد صابر شاکر کیخلاف بھی مقدمہ درج

کراچی: اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی صابر شاکر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک ہی دن میں اے آر وائی نیوز کے دوسرے اینکر صابر شاکر پر بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ صابر شاکر پر میرپور خاص میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

صابر شاکر پر مہران پولیس اسٹیشن میرپور خاص میں مقدمہ درج ہوا۔ اداروں کے خلاف بیان دینے پر صابر شاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ محمود حسن  نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 153، 505 اور 131 شامل کی گئی۔

اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ریاستی اداروں کےخلاف گفتگو کرنے کے تحت درج کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ طیب حسین نامی نوجوان نے گزشتہ روزمقدمہ درج کرایا ہے۔

اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ارشد شریف کی درخواست آج رات سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ ارشد شریف کی پٹیشن پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق عدالت نے صحافی کو رات ساڑھے 11 بجے پیش ہونے کا کہا ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ارشد شریف کی حاضری میں معاونت کریں۔

Comments

- Advertisement -