تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ٹاک ٹاکر کے وضاحتی بیان پر مشی خان کا ردعمل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مشی خان نے مارگلہ ہلز پر مبینہ طور پر آگ لگا کر ویڈیو بنوانے والی ٹاک ٹاکر ڈولی کے وضاحتی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مشی خان نے اسٹوری میں ٹک ٹاکر کے وضاحتی بیان کو جعلی قرار دے دیا۔

مشی خان نے لکھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنے عمل کو چھپانے کے لیے ایک جھوٹی کہانی بنائی، مجھے یقین ہے کہ اس نے سب جھوٹ کہا، انہیں مطالعے اور کچھ عقل کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانی ضروری تھی؟ انہوں نے ٹاک ٹاکر کی ویڈیو  کو  مجرمانہ عمل قرار دیا۔

اسکرین گریب

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ڈولی نے اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ لوگوں نے بغیر سچ جانے مجھ پر تنقید کی، ویڈیو کو کس طریقے سے وائرل کیا گیا، میں اس چیز سے بہت زیادہ دکھی ہوں، لوگوں کو سب سے پہلے مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی اور معاملے کی تحقیق کرنی چاہیے تھی، حقیقت کا پتا لگانا چاہیے تھا اور پھر اس کے بعد اگر آپ مجھ پر تنقید کرتے تو ٹھیک تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolly. 👸🏼 (@dollyofficial1)

ڈولی نے اپنی وضاحت میں کہا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں کئی سالوں سے نیشنل پارک کوہسار گئی ہی نہیں ہوں، اس حوالے سے آپ لوگ پوری طرح تحقیقات کر سکتے ہیں، میں پورے یقین کے ساتھ یہ کہہ رہی ہوں، دوسرا یہ کہ میں ہری پور سے اپنی میک اپ کلاس لے کر موٹروے پر سفر کر رہی تھی اور وہاں میں نے یہ منظر دیکھا جہاں آگ لگی ہوئی تھی، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی ہے بیان کے ساتھ جو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کروں گی، آپ سب نے دیکھنی ہے تاکہ آپ کو حقیقیت معلوم ہو۔

ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ جیسے آپ نے میری فیک ویڈیو کو وائرل کیا، میرے اس بیان کو بھی پھیلائیں اور جو ویڈیو اپلوڈ کروں گی اسے وائرل کریں۔

Comments

- Advertisement -