منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مفتاح اسماعیل مہذب زبان میں بات کریں، میں نے جواب دیا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی ، شوکت ترین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہذب زبان میں بات کریں، میں نے جواب دیا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ حواس باختہ ہوگئےہیں،ان کوسمجھ ہی نہیں آرہی معیشت کو کیسے چلائیں، ان کی فیس سیونگ نہیں ہورہی اس لئے یہ پریشان ہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ حکومت کو ہر شعبے میں پیچھے چھوڑا ہے، ہم نے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے ، زراعت کے شعبے کو بہتر کیا، قرضے بڑھیں تو ساتھ جی ڈی پی بھی بڑھی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ لوگوں کو بےوقوف بنانے کی کوشش نہ کریں، انھوں نے آئی ایم ایف کو وعدہ کیا کہ سبسڈی کم کردیں گے ، پیٹرول پرائس بڑھا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت بڑھتی تو ہم پھر بھی کم بڑھارہے تھے، پیٹرول دیگرممالک میں ہمارے یہاں سے زیادہ مہنگا تھا، سبسڈی دینے کیلئے عوام کوہم نے فنڈز مختص کئے تھے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نے غلط سبسڈی تو یہ پیسے بڑھا دیں ،جب پیٹرول کی قیمت بڑھا رہے تھے تویہ ہم پر تنقید کرتے تھے ، پہلے تو انھیں بارودی سرنگ نظر نہیں آتی تھی ، اب کیوں آرہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 486ارب روپے جو سبسڈی کیلئے رکھے اس کاکتنی بار بتا چکا ہوں ،ایک میٹنگ میں ہم ساتھ بیٹھے تھے اس بھی انھیں بتایا تھا ، یہ کہتے ہیں کہ شوکت ترین جھوٹ بولتے ہیں، اس قسم کی گفتگو نہ کریں، مفتاح اسماعیل مہذب اندازمیں گفتگو کریں، میں نے کی توچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ زراعت کےشعبے میں فصل میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، ملک میں اس وقت 15لاکھ ٹن شوگر کا ذخیرہ ہے ، آبادی دو فیصد سے بڑھ رہی ہے انھوں نے 10،10سال کچھ نہیں کیا ، یہ تو بیڑہ غرق کرکے گئے ہم تو سب ٹھیک کررہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں