تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے نام لیے بغیر عاصم اظہر سے متعلق سوال کیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ ‘آپ کے ایکس کی سوشل میڈیا پوسٹس کے نیچے کمنٹ سیکشن میں آپ کو کیوں ٹیگ کیا جاتا ہے؟’،

اس سوال پر پہلے تو ہانیہ نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بعد میں ہانیہ نے سوال کے جواب پر تبصرہ نہ کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم دونوں بہت محنتی لوگ ہیں جو کام محنت سے کرتے ہیں، ان (عاصم) کے اور میرے بہت چاہنے والے ہیں، جب بھی کوئی مداح کمنٹ کرتا ہے یا منفی گفتگو ہوتی ہے تو ہمارے کام پر اثر پڑتا ہے’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘ہماری فیملیز ہیں، دوست ہیں، مداح ہیں جو بہت پیار کرتے ہیں، جب لڑائی انٹرنیٹ پر ہوتی ہے تو اس کا اثر ہمارے چاہنے والوں پر بھی ہوتا ہے، اسی لیے میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گی’۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر کی رواں برس ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے منگنی ہوئی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -