اشتہار

کراچی سے حساس ادارے کا مبینہ جعلی افسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رینجز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے حساس ادارے کا مبینہ جعلی افسر گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیو کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے حساس ادارے کے مبینہ جعلی افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم محمد بلال عرف میجر بلال عرف بھالو خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورتا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار جعلی ملزم سے جعلی کارڈ، یونیفارم، اسلحہ برآمد ہوا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی کراچی پولیس نے کارروائی کرکے ایک جعلی فوجی افسر سمیت دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

پولیس نے جنوری میں سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی فوجی کیپٹن کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم ارسلان سے جعلی کارڈ اور وردی بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دو مختلف سی ڈی آر بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا جعلی فوجی افسر گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں کائنات نامی خاتون بھی شامل تھی جسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان ساتھ مل کر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرکے غیرقانونی کام نکالتے تھے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں