ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا ولی عہد سے رابطہ، شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی،

جنرل قمرجاوید باجوہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کے لئے دعا کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ولی عہد نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبےمیں تعاون کا جائزہ بھی لیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی خریت دریافت کرنے اور ان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں